
سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بیٹے زاویار کی اداکاری پر کھل کر بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے بیٹے کی اداکاری کو بغور دیکھتا ہوں اور اگر کوئی کمی بیشی نظر آئے تو اسکو نہ صرف بتاتا ہوں بلکہ بعض اوقات تو ایسا ہوتا ہےکہ اسکو ڈانٹ دیتا ہوں.مجھ سے الگ ڈانٹ پڑتی ہے اسکو ، اسکی ماں اور خالہ سے الگ پڑتی ہے. ہمارے گھر میں ہر کوئی اس کی اداکاری میںبہتری لانے کے لئے اسکو جینوئن بتاتا ہے کہ تم نے کیسی اداکاری کی یا کتنی بہتری کی ضرورت ہے ،
نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ ”وقت کے ساتھ زاویار کی اداکاری میں جو کمی بیشیاں ہیں وہ ٹھیک ہو جائیں گی” ، ہر کسی کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے وقت کے ساتھ ساتھ اسکے کام میں نکھار آتا جاتا ہے. میں بھی جب آیا تھا تو میری اداکاری میں بھی کمی بیشیاں تھیں جو وقت کے ساتھ ٹھیک ہوئیں.میں نے اپنی اداکاری میں بہتری لانے کےلئے فردوس جمال سے بہت کچھ سیکھا. وہ میرے لئے استاد کی حیثیت رکھتے ہیں. میرے سینئرز نے میرا ساتھ دیا یقینا میرے بیٹے کے سینئرز بھی اسکا ساتھ دیں گے اور دے بھی رہے ہیں جس کے لئے میں ان سب کا شکر گزار ہوں .