معروف اداکارہ فضا علی جو کہ ملٹی ٹیلینٹڈ ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ پاکستانی فلمیں اچھی بن رہی ہیں ، لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ فلموں کی بحالی ہو گئی ہے ، فلمی صنعت کی بحالی کے لئے فلموں کی تعداد نہیں معیار دیکھنا ضروری ہو گا. اگر معیاری کام ہو گا تو یقینا فلمی صعنت جلدی اپنے پائوں پر کھڑی ہو جائیگی. فضا علی نے کہا کہ سرمایہ کاری کی بھی بہت ضرورت ہے اگر سرمایہ کاری کی جائیگی تو فلمیں بنانے کا رجحان بڑھے گا.
”فضا علی نے مزید کہا کہ گزشتہ 20 برسوں سے فلموں کی جگہ ٹی وی انڈسٹری عروج پر ہے. ٹی وی کے میڈیم سے کتنے ہی روزگار جڑے ہوئے ہیں”. اگر فلمی صنعت بھی اپنے پائوں پر کھڑی ہوجائے تو یقینا حالات بدل جائیں گے. انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت کی بربادی کا ذمہ دار کوئی ایک شخص نہیں ہے لہذا کسی ایک کو اس کا زمہ دار ٹھہرانا مناسب نہیں ہے. انہوں نے کہاکہ ہر کوئی اپنے تائیں جو کر سکتا ہے انڈسٹری کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالے. ایک دوسرے کو الزام دینے کی بجائے بس کام پر ہی فوکس کیا جائے. خلوص نیت سے کئے جانے والے کام کے نتائج اچھے نکلتے ہیں.