اصلاحی کہانیاں بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ثمینہ پیرزادہ

نوجوان نسل کو اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند کرنا ہوگ
0
39

سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں جو نئے لڑکے لڑکیاں آرہے ہیں وہ پڑھے لکھے ہیں فوکسڈ ہیں ان کو پتہ ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے جو کہ بہت ہی اچھی بات ہے. انہوں نے کہا کہ
بظاہر ڈرامہ انڈسٹری درست سمت میں گامزن ہے تاہم ہمیں اپنے سکرپٹس کا رخ تبدیل کرنے اور کہانی کو اپنے معاشرے کے مسائل کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ایک وقت تھا جب ٹی وی کا ڈرامہ لگنا ہوتا تھا تو گلیاں‌سنسان ہو جایا کرتی تھیں وہ بھی ایک دور تھا ، ایک آج کا دور بھی ہے ، ہر دور اچھا اور خوبصورت ہوتا ہے جس دور سے کوئی اچھی چیز ملتی ہو اسکو اپنا لینا چاہیے اس میں‌کوئی برائی نہیں ہوتی. ٹھیک ہے ہمارا ڈرامہ آج بھی ہمسایہ ملک میں دیکھا جاتا ہے ہم اچھا کام کررہے ہیں لیکن

”نوجوان نسل کو اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند کرنا ہوگا” اور سٹیج ، ٹی وی اور فلم اس کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک کے ڈرامے ہم سے اچھے اس لئے نہیں ہیں کیونکہ حقیقی پہلوئوں پر بات کرتے ہیں. ڈرامے کو مزید بہتر کرنے کےلئے ہمیں ایسی کہانیوں کو موضوع بنانا چاہیے جس سے معاشر ے میں بگاڑ پیدا نہ ہو بلکہ اصلاح کا پہلو نکلے۔

آرٹسٹوں کو سیاست اور سیاستدانوں میں کوئی دلچپسی نہیں کبری خان

سونم کپور کی فلموں میں واپسی

ورشا کے ساتھ ٹرین میں کیا ہوا ؟‌

Leave a reply