اداکارہ و گلوکارہ اور میزبان فضا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میںماڈلنگ میںآئی تو نہایت ہی کم عمر تھی ، گھر کے حالات کچھ ایسے تھے کہ مجھے کام کرنا پڑا ، جب میںماڈلنگ میں آئی تو میں خوبصورت تو تھی لیکن میں دیکھ کر حیران رہ گئی کہ مجھ سے کہیں زیادہ حسین لڑکیاں موجود ہیں ، انہوں نے کہا کہ ونیزہ احمد جو کہ میک اپ بہت کم کیا کرتی تھیں اس کا چہرہ بہت خوبصور ت تھا. وہ جو بھی پہنتی تھی اسکو بہت سوٹ کرتا تھااور پھر ان کا رنگ بھی بہت گورا تھا لہذا ان کی خوبصورتی میک اپ میںاور نکھر جاتی وہ سب ماڈلز میںسے زیادہ نمبر لے جاتیں .
فضا علی نے ایک سوال کے جواب میںکہا کہ” میںحیران تو سنیتا مارشل کو دیکھ کر ہوئی تھی اسکا رنگ ہے تو سانولا تھا لیکن بلا کی خوبصورت لڑکی تھی ”، اس کو میک اپ اتنا سوٹ کرتا تھا پھر اس کی بڑی بڑی آنکھیں بھرے بھرے گال بہت اچھے لگتے تھے ، وہ جب تیار ہوتی تھی تو کمال لگتی تھی اسکا حسن ایسا تھا کہ نظر ان کے چہرے سے ہٹتی ہی نہیں تھی. ماڈلنگ کے کسی بھی ایونٹ مین کیمرہ رہتا ہی ان پر تھا سارا وقت. تو میں ایسے چہروں کو دیکھ کر متاثر ضرور ہوئی لیکن پریشان نہیں. کیونکہ میں یہ سوچ کر آئی تھی کہ میں نے اس فیلڈمیں محنت سے نام بنانا ہے.