لاہور:والٹن ایئرپورٹ پرپروازیں روک دی گئیں،اطلاعات کے مطابق لاہورکے پرانے ایئر پورٹ والٹن پرتربیتی پروازیں روک دی گئی ہیں اورتازہ حکم کے مطابق فی الحال کسی بھی قسم کے طیارے کوپرواز کی اجازت نہیں ہے
اس حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے ایک حکم جاری کیا گیا ہے جس میں پچھلے ہفتے ہونے والے فیصلے کی روشنی میں ہدایت کی گئی ہے کہ تاحکم ثانی ایئرپورٹ پرطیارہ اڑانے کی اجازت نہیں ہے
یاد رہے کہ لاہور کے پرانے ایئرپورٹ جسے والٹن ایئرپورٹ کہا جاتا ہے کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بہت بڑا فیصلہ کیا ہےاوراعلان کیا ہے کہ وہ اس جگہ پردنیا کا سب سے بڑا ٹریڈ سنٹربنانے جارہے ہیں