سیلاب کے باعث ریلوے آپریشن تاحال معطل

0
151

کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی ریلوے ٹریک پر موجود ہونے کی وجہ سے ریلوے آپریشن مزید ایک ہفتہ تاخیر کا شکار ہوگیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ریلوے آپریشن کئی روز گزرنے کے باوجود بحال نہیں ہوسکا جس کے باعث لاہور کراچی، سکھر اور کوئٹہ جانے والے متعدد مسافر پھنس گئے-

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 12 افراد جاں بحق

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین آپریشن 15 ستمبر تک بحال کیے جانے کا امکان ہے نواب شاہ اور دیگر سیکشنز کے ریلوے ٹریک پر سیلابی پانی ابھی تک موجود ہے جس کے باعث ایم ایل ون سمیت دیگر سیکشنز پر ٹرین آپریشن شروع کرنا مشکل ہو گیا ہے-

ذرائع کے مطابق ٹرین آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے پانچویں مرتبہ آن لائن ٹرینوں کی بکنگ بند کردی کیوںکہ لاہور کراچی کوئٹہ اور سکھر کے درمیان مین لائن کی تمام ٹرینیں معطل ہیں۔

ریلوے حکام کی جانب سے اپ اور ڈاؤن کی 30 سے زائد ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں جس کے باعث ریزرویشن دفاتر میں بھی بکنگ کا عمل مکمل طور پر روک دیا گیا۔

اب ٹھٹھہ سیلاب کی زد :راوڑا موری کے مقام پر زمینداری بند میں شگاف، آبادیاں ڈوب…

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، قراقرم، شاہ حسین ایکسپریس، تیزگام، ملت ایکسپریس، رحمان بابا، جعفر ایکسپریس اور علامہ اقبال ، کراچی ایکسپریس، خیبر میل، شالیمار ایکسپریس اور بولان ٹرینیں معطل کردی گئی ہیں-

واضح رہے کہ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 355 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں اب تک زخمی افرادکی تعداد 12 ہزار 722 ہو گئی-

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 7 لاکھ 53 ہزار 187 مویشیوں کو نقصان پہنچا،ملک بھر میں 6579 کلو میٹر سڑک بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے ملک بھر میں 80 اضلاع بارشوں اورسیلاب سے تاحال متاثرہیں،ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے-

سیلاب متاثرین کیلیے امداد لیکر متحدہ عرب امارات سے مزید 2 پروازیں پہنچ گئیں

Leave a reply