موسم سرما کی آمد نزلے سے بچاو کے فطری طریقے
موسمی تبدیلی خواہ سردی سے گرمی ہو یا گرمی سے سردی دونوں صورتوں میں انسانی وجود کو متاثر کرتی ہیں موسم سرما کے بارے میں مشہور ہے کہ سردی کا موسم جذبات میں سرد مہری پیدا کرتا ہےہی لیکن دھند کہر اور سردی کی شدت اس کی لاص پہچان ہیں اس موسم کی یخ بستگی جہاں لہو کی گرمی میں سردی کا رنگ بھرتی ہے وہیں زندگی کی دل فریبی میں بھی ایک نیا جنون اور ترنگ پیدا کرتی ہے موسم سرما یکساں طور پر سب کا پسندیدہ اور مرغوب ہوتا ہے پسینے کی بدبو اور مچھروں کی بھوں بھوں سے جان چُھوٹی رہتی ہے طویل راتیں خوب جی بھر کر سونے کا موقع فراہم کرتی ہیں اور دن کی دل آویز دھوپ صحت بھری تمازت لیے جسم کو گرماتی ہے موسم سرما کا۔جب آغاز ہوتا ہے تو اچانک خنکی بڑھ جانے سے نزلہ۔زکام فلو کھانسی اور ورم حلق جیسے عوارض سے پالا پڑنا معمول کی بات ہے موسم گرما کے بعد جب جب سردی کا آغاز ہونے لگتا ہے تو انسانی وجود بیماریوں کے نرغے میں۔زیادہ آتا ہے ایسے میں غذائی پرہیز اور احتیاط اپنا کر مذکورہ امراض سے خاطر خواہ حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں بدلتے موسم کا۔سب سے خطرناک مرض نزلہ۔و زکام کو سمجھا جاتاہے ہمارے ہاں لوگوں کی اکثریت نزلہ و زکام کو معمولی بیماری سمجھ کر نظر انداز کرنے کی کوشش کرتی ہے اگر کچھ لوگ اسطرف دھیان بھی دیں تو ایک جوشاندہ پی لینے یا پھر ڈسپرین لینے کو کافی خیال کر لیتے ہیں یہ مرض اتنا غیر ضروری نہیں جتنا ہم۔تصور کرتے ہوئے اس کے علاج پر توجہ نہیں دیتے طبی ماہرین کے مطابق اگر نزلے کا بروقت اور مناسب علاج نہ کیا جائے تو یہ کئی موذی اور تکلیف دہ عوارض کو انسانی بدن پرمسلط کر نے کا ذریعہ بن کر تندرستی اور صحت مندی کو کھا جاتا ہے

پانی سے چہرے کی جھریوں اور چھائیوں کا علاج


نزلہ ایک۔ایسا مرض ہے جو کھانسی کا سب سے بڑا ذریعہ بنتا ہے لیکن۔ایسے افراد جن کا حلق حساس ہوتا ہے اور ہلکی سی بے احتیاطی سے گلے کا ورم ظاہر ہو جاتا ہے تو ان کے زکام اور کھانسی کا سبب گلے کی حساسیت بنتی ہے لہذا انہیں چاہیے کہ وہ صرف اپنے گلے کی حساسیت کے پیش نظر موسم کی تبدیلی کے ساتھ ٹھنڈے پانی ترش غذاوں چکنائیوں۔اور مرغن غذاوں سے احتیاط شروع کر دیں اگر وہ اپنے حلقکی حساسیت کا توڑ کر لیں تو وہ دیگر کئی عوارض سے محفوظ ہو جائیں گے جب گلے میں ورم کی کیفیت پیدا ہوتی ہے ہلکا سا بخاراور زکام بھی ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں
عمومی احتیاط: احتیاط بہتر ہے علاج سے کلیے کواپنا کر ہم۔خاطر خواہ حد تک نزلہ وزکام سمیت کئی دیگر موسمی اور وبائی بیماریوں سے محفوظ رہ۔سکتے ہیں موسم کی۔تبدیلی کے مخصوص وقت سے چند روز قبل ہی موسمی غذا لباس اور طرز بود و باد اختیارکر لی جائے شہداللہ کی۔طرف سے ایک بیش قیمت نعمت سے کم نہیں شہدکاباقاعدہ استعمال انسانی جسم میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کومضبوط کرتا ہےموسم کی منسابت سے اس کا استعمال ہمیں کئی خطرناک امرا ض سے محفوظ رکھتا ہے موسم سرما کی ابتدا سے ہی نیم گرم پانی میں ملا کرنہار منہ پینا بے شمار فوائد دیتا ہے اسی طرح دارچینی کا قہوہ بنا کر پینا یا دار چینی کو دودھ میں پکا کر استعمال کرنا نزلہ اورزکام سے محفوظ رکھتا ہے ادرک اور اجوائن کا قہوہ بھی وبائی موسمی زکام سےنجات دلاتا ہے موسم کی تبدیلی بچوں کو خاص کر متاثر کرتی ہے لہذا بدلتے موسم میں بچوں کو انتہائی توجہ اور نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے بچوں کو زکام وغیرہ میں الائچی کلاں۔دار چینی لونگ اور منقی کا قہوہ بنا کر وقفے وقفے سے نصف سے پورا چمچ پلائیں جلد ہی بچہ صحت یاب ہوگا بلغم کی صورت میں بچوں کو سہاگہ بریاکر کے ایک سے دو رتی شہد میں ملا کر دینا بھی شفا یابی کا ذریعہ بنتا ہے سردیوں میں کان ناک اور پیشانی ڈھانپ کر ہی کھلی فضا میں آیا جائے عام طور پر سردی کا حملہ ناک کان۔اور پیشانی کے رستے میں ہی ہوا کرتا ہے

حسن اور صحت ساتھ ساتھ


گھریلو تراکیب: نزلہ زکام۔اور کھانسی کے اچانک حملہ آور ہونے کی صورت میں جوشاندہ بناکر دو اور تین خوراکیں پینے سے ہی ان کی تکلیف سے نجات مل۔جاتی ہے گلِ بنفشہ دس گرام گاوزبان پانچ گرام لہسوڑیاں تین گرام تینوں اجزاء کو دو کپ پانی میں پکا کر حسب ضرورت چینی ملا کر چار گھنٹے کے وقفے سے ایک کپ پئیں ان شاءاللہ۔نزلہ۔زکام اور کھانسی سے چھٹکارا ملے گا اس کےعلاوہ نزلہ۔زکام۔اور کھانسی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے روایتی دوا ساز اداروں نے بےشمار ادویات تیار کر رکھی ہیں جو درج ذیل ہیں نزلہ۔زکام اور کھانسی میں درج ذیل طبی مرکبات کے استعمال سے بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں شربتِ صدر لال شربت شربت بنفشہ خمیرہ خشخاش خمیرہ بنفشہ خمیرہ گاوزبان سادہ لعوق سپستاں اطریفل زمانی اطریفل کشنیزی وغیرہ ان کے علاوہ جوشاندے اور شربت وغیرہ بھی بازار میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جنھیں۔استعمال کر کے اس مرض سےجان چھڑائی جا سکتی ہے

کیا آپ کو بریسٹ کینسر ہے خود سے معائنہ کریں

Shares: