"فلائی دبئی ” نے اسرائیل کی طرف پہلی اڑان بھر لی
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی "فلائی دبئی” نے آج جمعرات کے روز تل ابیب کے لیے اپنی پہلی براہ راست پرواز کا آغاز کر دیا۔ یہ اقدام امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے دو ماہ بعد سامنے آیا ہے۔
دبئی انٹریشنل ایئرپورٹ کے میڈیا پرسن کے نے اس سلسلے میں بتایا کہ طیارے نے جمعرات کی صبح اڑان بھری۔ پرواز کا دورانہ تقریبا چار گھنٹے ہے۔اس سے قبل فلائی دبئی نے اعلان کیا تھا کہ وہ 26 نومبر 2020ء سے دبئی اور تل ابیب کے درمیان باقاعدگی سے پروازوں کا آغاز کرے گی۔ کمپنی دبئی اور تل ابیب کے درمیان یومیہ دو یعنی ہفتے میں 14 پروازیں چلائے گی۔
یہ اعلان کچھ عرصہ قبل دونوں ملکوں کے درمیان فضائی نقل و حمل کے سمجھوتے پر دستخط کے بعد سامنے آیا تھا۔ امارات کی دیگر فضائی کمپنیاں پہلے ہی دونوں ملکوں کے بیچ مسافر اور کارگو پروازوں کا آغاز کر چکی ہیں۔
اس سے پہلے فلائی دبئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کمپنی دبئی سے براہ راست تل ابیب کے لیے ہفتے میں 14 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ جس کے لیے بکنگ کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب بزنس اور اکانومی کلاسوں میں کرائی جاسکتی ہے۔
عرب امارات نے اسرائیل کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا