کراچی: پاکستانی ایئرلائن فلائی جناح نے لاہور سے شارجہ کیلئے یومیہ نان اسٹاپ پرواز متعارف کرادی۔
باغی ٹی وی : ترجمان فلائی جناح کے مطابق ایئر لائن نے اپنے بین الا قوامی کا آغاز کر دیا ہے ائیر لائن نے لاہور سے متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کیلئے پرواز متعارف کرادی ہے،فلائی جناح کے توسیع ہوتے ہوئے نیٹ ورک میں یہ شاندار اضافہ مسافرو ں کو سستی اور آسان سفر کے ذرائع کی فراہمی کیلئے ایئر لائن کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی عکاسی کرتا ہے، یہ نئی سرو س 27مارچ2024سے شروع ہونے والی یومیہ نان اسٹاپ پروازوں کے ذریعے دونوں شہروں کو ملائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فلائی جناح اپنے وسیع ہوتے نیٹ ورک میں اس نئے اضافے کو متعارف کرواتے ہوئے خوشی محسوس کررہی ہے، جو فلائی جناح کے سستے، باسہولت اورقابل اعتماد سفر کے ذرائع کی فراہمی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس
اسلام آباد تا شارجہ کے روٹ کے حالیہ آغاز کے بعد فلائی جناح ایک نئی سروس کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں اپنی رسائی بڑھا رہی ہے جو ایک اور پاکستانی شہر کو یو اے ای کے تیسرے سب سے بڑے شہر اور خلیجی خطے کے ایک متحرک حب شارجہ سے جوڑ دے گی، یہ اسٹریٹجک اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا،جس سے کاروبار اور تفریح کیلئے آنے والے مسا فروں کیلئے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم
فلائی جناح اس وقت پاکستان میں اپنے پانچ جدید ایئر بس A320طیاروں پر مشتمل فضائی بیڑے کے ساتھ کراچی،لاہور،اسلام آباد، پشاوراور کوئٹہ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور لاہور سے شارجہ کیلئے بین الاقوامی پروازیں چلا رہی ہے۔








