وزیر خارجہ جرمنی کے دو روزہ دورے پر روانہ ، ساتھ کون
وزیر خارجہ جرمنی کے دو روزہ دورے پر روانہ ، ساتھ کو ن
باغی ٹی وی : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔
وزیر خارجہ کو دورہ جرمنی کی دعوت ان کے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کی جانب سے دی گئی۔ وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس، جرمنی کی پارلیمنٹ کے صدر وولف گانگ شوئبلے سمیت اہم قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران دونوں وزرائےخارجہ دوطرفہ تعاون بڑھانےپر بات چیت کریں گے جبکہ وزیرخارجہ کی جرمن ہم منصب سے وفد کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی، جس میں دونوں وزرائے خارجہ پاک جرمنی تعلقات کاجائزہ لیں گے اور تجارت،سرمایہ کاری،صحت،دفاع، تعلیم، سیاحت کے شعبوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس سال پاکستان اور جرمنی سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منارہےہیں ، یورپی یونین میں جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی میں ایک لاکھ سے زیادہ پاکستانی کمیونٹی موجودہیں، جرمن وزیرخارجہ نےمارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔