طلبا میں کردارسازی،تنقیدی ،تخلیقی سوچ فروغ دینےپرتوجہ مرکوزکريں، عارف علوی

0
54

‏صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیرصدارت یکساں قومی نصاب پراجلاس‏ منعقد جس میں وزیرتعلیم شفقت محمود،وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے شرکت‏
کی۔وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری،وزیرمملکت پارلیمانی امورعلی محمد خان بھی شریک تھے۔‏
صدر مملکت کو یکساں قومی نصاب کی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔
صدرعارف علوی‏ نے کہا کہ تعلیمی شعبےمیں تفریق ختم کرنے کیلئے یکساں قومی نصاب کا نفاذ یقینی بناناہوگا،طلبا میں کردارسازی،تنقیدی ،تخلیقی سوچ فروغ دینےپرتوجہ مرکوزکرناہوگی،ملکی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے معیاری اورتحقیق پر مبنی تعلیم دیناہوگی۔

Leave a reply