لاہور ائیرپورٹ پر دھند اورا سموگ کے باعث بند کیا گیا فضائی آپریشن موسم بہتر ہونے کے بعد بحال کر دیا گیا ہے-
باغی ٹی وی : لاہور ائیرپورٹ پر دھند اورا سموگ کے باعث فضائی آپریشن بند ہو نے کی وجہ سے متعدد فلائٹس تاخیر سے پہنچیں جبکہ کچھ فلائٹس منسوخ ہو گئیں-
استنبول سے لاہور آنے والی پرواز ٹی کے 714 تاخیر سے لاہور پہنچی جبکہ جبکہ ریاض سے آنے والی پرواز ایکس وائے 317 بھی 8 گھنٹے تاخیر سے لاہورپہنچی-
پنجاب میں شدید دھند،موٹر وے ایم 2 ، ایم 3 اور ایم 11 بند
دوسرری جانب دبئی اور جدہ سے آنے والی پروازوں کو بھی لاہورائیرپورٹ لینڈنگ سے روکا گیا لاہور سے کویت جانے والی پرواز جے نائن 502 دن 2بجے تک جبکہ ریاض جانے والی پرواز ایکس وائے 318 بھی دن 1 بجے تک تاخیر کا شکار ہے-
مسقط اور شارجہ سے لاہور آمدورفت کی پروازیں منسوخ ہو گئیں –
سموگ،اومی کرون اور کورونا ویکسینیشن مہم:وائس چانسلرگجرات یونیورسٹی سے اپیل کردی…
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی-
دوسری جانب : پنجاب کی اہم شاہراہوں پر دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بند کر دیا گیا ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک اور ایم 3 کو لاہور سے سمندری تک بند کردیا گیا ہے۔
کراچی:کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر قتل،صبا کو انصاف دو ،مطالبہ ٹوئٹر…
ترجمان موٹر وے کا کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں، رفتار کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں، کسی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں-