کراچی:کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر قتل،صبا کو انصاف دو ،مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

0
111

نیوکراچی سیکٹر فائیو جے میں چھری کے پے در پے وارکرکے نوجوان لڑکی کو قتل کردیاگیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں-

باغی ٹی وی : گزشتہ روز بلال کالونی تھانے کےعلاقے نیوکراچی سیکٹر فائیو جے اقصیٰ مسجد کے قریب چھری سماجی کارکن صباء اسلم کونامعلوم شرپسندوں نے بے دردی سے چاقو کے کے پے در پے وارسے قتل کر دیا تھا واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اہل محلہ کے بیانات قلمبند کرکے تفتیش شروع کردی تھی-

تعلیمی ادارے میں 14 سالہ بچے کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار

ایس ایچ اوبلال کالونی نواز بروھی نے بتایا تھا کہ صبا کواس کے محلےدارغضنفر نامی ملزم نے چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ہے، مقتولہ لڑکی نے گلشن معمارتھانے میں ایک مقدمہ درج کرارکھا ہے جس کی پیروی کے لیے مقتولہ گھر سے سٹی کورٹ جانے کے لیے نکلی تھی ، گھر سے چند قدم کے فاصلے پر ہی ملزم غضنفر کھڑا تھا جس نے لڑکی کو آتے دیکھ کر اس پر چھری سے حملہ کردیا اور قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔ مقتولہ کو سٹی کورٹ جانا تھا لیکن اس سے قبل ہی یہ واقعہ ہو گیا۔

بیویوں کے ہاتھوں شوہروں کا قتل معمول:آخرکیوں؟ماہرین پریشان ہوگئے

انھوں نے بتایا تھا کہ ماضی میں مقتولہ لڑکی کے بھائی اورمفرورملزم کے درمیان گلی میں کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے معاملے پرتلخ کلامی اورجھگڑا بھی ہوا تھا ملزم نے مقتولہ لڑکی کے ساتھ بھی تلخ کلامی کی تھی اورمحلے کی خواتین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملزم غضنفر ایک بد تمیزآدمی ہے اور ہرکسی سے برے لہجے میں بات کرتا ہے اوراپنا تعلق بھی مذہبی جماعت سے ظاہر کرتا ہے ۔

ایس ایچ او نے بتایا تھا کہ ملزم غضنفر نشے کا عادی اورایک جنونی شخص بھی ہے پولیس نے ملزم کے دو بھائیوں احسن اوردانش کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے انھوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پرمفور ملزم نے مقتولہ کو گلی میں کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر حملہ کرکے قتل کیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید انکوائری جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

سکول میں گھس کر خاتون ٹیچر سمیت دیگر کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

دوسری جانب عوام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے اعلی حکام سے مجرم کو سخت سزا دینے اور مقتولہ کے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں ایک عورت کسی کے ایجنڈے کا نشانہ بننا بالآخر شرمناک ہے۔ ہم مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔


https://twitter.com/iamhmmad1/status/1470959345210777600?s=20

اسلام آباد محفوظ ترین یا جرائم کا گڑھ، ایک دن میں پانچ سو سے زائد مقدمے درج

Leave a reply