کامران اکمل کا پی ایس ایل 7 سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان

0
60

قومی کرکٹر کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ 7 سیزن سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا۔

باغی ٹی وی : پشاور زلمی کےکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کی کامران اکمل سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے کہا کامران اکمل ہمیشہ ہمارے اہم کھلاڑی رہے ہیں کامران اکمل پی ایس ایل 7میں بھی پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے ۔

ادھر کامران اکمل نے کہا ہے کہ پشاور زلمی میری فیملی ہے پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کروں گا۔

یادرہے کہ لاہورپریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا تھا کہ پیسوں کی وجہ سے پی ایس ایل 7 سے دستبردار نہیں ہوا عزت اوروقار کے ساتھ دو سے تین سال مزید کھیلنا چاہتا ہوں پی ایس ایل کی ڈرافتٹنگ میں پلاٹنیم سے گولڈ اور پھر سلور میں پک ہونے کا بہت افسوس ہوا کیٹگریز میں تبدیلی کی وجہ بورڈ ہی بتا سکتا ہے۔

پاکستان نے بھارت کوشکست دے دی

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اپنے موقف پر قائم ہوں کہ سلور کیٹگری میں مجھے جیسے سینئر کھلاڑی کو نہیں کھیلنا چاہیے۔ سہیل تنویر سمیت جو بھی لڑکے اس کیٹگری میں کھیل رہےہیں وہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ کامران اکمل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے پشاور زلمی کی جانب سے سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے تھے۔

دوسرا ٹی 20 میچ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی:ریکارڈ…

ان کا کہنا تھا کہ میرا سلور کیٹگری میں کھیلنے کا حق نہیں بنتا ہے۔ میری جگہ نوجوان کرکٹر کو موقع دیا جائے پشاور زلمی کی انتظامیہ میرے ساتھ اس وجہ سے ہمدردی نہ کرے کہ میں ان کے لیے 6 ایڈیشن کھیلے جب چھٹے ایڈیشن کے لیے مجھے پلاٹینیم سے گولڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا تو یہ میرے لیے حیران کن تھا۔ میرا ٹریک ریکارڈ شاندار تھا لیکن پھر بھی میری تنزلی کی گئی میں نے اس پر صبر کیا اور پوری دلجمعی سے کھیلا۔ اب گولڈ سے مزید تنزلی کرتے ہوئے سلور کیٹگری میں شامل کرنا قابل قبول نہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ: پاکستان کا نیشنل اسٹیڈیم میں منفرد ریکارڈ

Leave a reply