‘سلام کرنا ہاتھ ملانے سے افضل ہے، کورونا کی وباء سے مرنے والا شخص شہید ہوگا’علما متفق ہیں،اجمل وزیر

0
60

پشاور:’سلام کرنا ہاتھ ملانے سے افضل ہے، کورونا کی وباء سے مرنے والا شخص شہید ہوگا’علما متفق ہیں،اجمل وزیر،اطلاعات کےمطابق مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کہتے ہیں کہ سلام کرنا ہاتھ ملانے سے افضل ہے جبکہ علماء کا اتفاق ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے مرنے والا شخص شہید ہوگا۔

پشاور میں علمائے دین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں اجمل وزیر نے کہا کہ تمام علماء اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں،اسلامی تعلیمات کے مطابق خود کو اور دوسروں کو بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاجواز ہجوم میں جانے سے گریز کیا جائے، علماء متفق ہیں کہ خطبات مختصر اور احتیاطی تدابیر پرمشتمل ہوں ہونے چاہئیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ پشاور کو لاک ڈائون کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ محض افواہیں ہیں، ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے علماء کرام سے مل کر کورونا وباء کا مقابلہ کرنا ہے، علماء کرام نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں مستحقین کو زکواۃ اور صداقات دیں ۔انہوں نے کہا کہ علماء کا اس امر پر بھی اتفاق پایا گیا کہ اس وباء سے مرنے والا شہید ہے، جبکہ علماء نے یہ بھی کہا کہ ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے اور صرف اسلام علیکم کہا جائے،علماء کرام مساجد میں مختصر خطبہ دیں گے اور عوام کو کرونا وائرس سے بچنے سے متعلق آگاہی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 170 زائرین کو ڈی آئی خان سے گلگت روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ تفتان سے آنے والے دیگر 250 زائرین قرنطینہ سینٹر میں رکھے گئے ہیں

Leave a reply