سوشل میڈیا پرفالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد طویل مدتی کامیابی کی ضمانت نہیں

0
43

گزشتہ برس میرے پاس تم ہو ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد آپ کو کامیابی نہیں دلواسکتی بلکہ اس کے لیے آپ کو بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔

باغی ٹی وی :گزشتہ روزاداکارہ عائزہ خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فالووورز کی تعداد 8 ملین یعنی 80 لاکھ ہوئی ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جارہا ہے۔

سنگِ میل عبور کرنے کے اس موقع پر عائزہ خان نے ایک خصوصی پوسٹ جاری کی ہے۔

عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے تمام فالوورز کا شکریہ ادا کیا، اس کے بعد اُنہوں نے کہا کہ ’آج میں آپ سب کو کچھ اہم باتیں بتانا چاہتی ہوں۔

عائزہ خان نے کہا کہ آج اگر میں سب سے زیادہ فالو کی جارہی ہوں تو اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ میری محنت ہے، میں آج جس مقام پر ہوں اور جو کچھ بھی حاصل کیا اُس کی وجہ میری سخت محنت ہے۔

اداکارہ نے اپنی والدہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے ہمیشہ مجھے محنت اور صبر کرنے کی نصیحت کی ہے۔

عائزہ خان نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ کے فالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد آپ کو طویل مدتی کامیابی کی ضمانت نہیں دیتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمارے یہاں جس کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے تو لوگ اُس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جبکہ یہ غلط ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’محنت کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے لہٰذا آپ جو بننا چاہتے ہیں وہ بنیں لیکن صرف فالوورز کی تعداد میں اضافے سے لطف اندوز ہونے کے بجائے طویل مدتی کامیابی کے لیے کوشش کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے اپنی تمام تر توانائی ہمیشہ اپنے کام، اداکاری اور ماڈلنگ میں خصوصی طور پر مرکوز رکھی ہے اور میرے فین فالونگ نے خود ہی ترقی کی۔

عائزہ خان نے آخر میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا۔

عائزہ خان کی پوسٹ پر ریما خان اور ایمن خان نے 80 لاکھ فالوورز ہونے پر عائزہ خان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-

Leave a reply