لاہور:کھیل کے میدان سے ایک اور بہت بڑی خبر،کس کس کی قسمت جاگی ،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرمین کھیل کی سرگرمیوں کے معطل ہونے کے بعد ہر طرف خاموشی ہی خاموشی تھی . لیکن پچھلے چند دنوں سے پھرکھیل کے میدان سے اہم خبریں آنی شروع ہوگئیں،
باغی ٹی وی کے مطابق کرکٹ کی طرف فٹ بال کے میدان سے بھی اہم خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں ، ادھر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن میں مختلف عہدوں کے انتخابات ہوئے جس میں شوکت علی خان پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ محمد انور کو شیخ جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔
گذشتہ روز فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شوکت علی خان کو متفقہ طور پر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا جبکہ محمد انور شیخ کوجنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔ اجلاس کے بعد چیئرمین شوکت علی خان نے جنرل سیکرٹری محمد انور شیخ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی نے پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر سردار نوید حیدر کو پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے معطل کرنے کے پرانے فیصلے کی توثیق بھی کی ہے،
انہوں نے کہا کہ میاں رضوان ، رانا شوکت علی اور اصغر انجم کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے شوکاز نوٹس جاری کئے گئےہیں، اس کے علاوہ پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی نے پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداروں کو پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محمد انور شیخ کے حوالے تمام ایسوسی ایشن کا ریکارڈ دینے کا خط بھی جاری کیا گیا ہے۔