شمالی وزیرستان:سپین وام میں پہلی بار صدائے امن خدمت مرکز نے کام شروع کردیا

0
54

‏میرانشاہ:شمالی وزیرستان:سپین وام میں پہلی بار صدائے امن خدمت مرکز نے کام شروع کردیا ہے جس میں عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے پیدائش کے اندراج کی سرٹیفیکیٹ، نکاح نامہ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، طلاق نامہ اور دیگر سہولیات میسر ہو نگے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر سپین وام گرینڈ جرگہ کے چیئر مین اور وزیرستان سیاسی اتحاد کے صدر لیاقت علی خان وزیر نے صدائے امن خدمت مرکز کے افتتاح پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سپین وام ایک عرصے سے نظر انداز شدہ علاقہ ہے تاہم علاقے میں صوبائی وزیر ریلیف محمد اقبال وزیر اور سماجی کارکن ضیا ء الرحمن وزیر کی کاوشوں سے یہاں ترقی کے ثمرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

انہوں نے سپین وام ہسپتال کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپین وام ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر سمیت کئی پوسٹ خالی ہیں جن کو ایمرجنسی بنیادوں پر پُر کرنے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے کرینگے اور کوشش ہو گی کہ جلد از جلد ڈاکٹروں کی تمام خالی اسامیوں کیلئے ڈاکٹروں خاص کر لیڈی ڈاکٹر کی خدمات حاصل کئے جا سکے تاکہ اس علاقے میں مزید کوئی خاتون لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے تکلیف سے دوچار نہ ہو۔

Leave a reply