جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن جاری:برقعے میں فرارہونےوالا دہشت گرد گرفتار

0
43

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن جاری:برقعے میں فرارہونےوالا دہشت گرد گرفتار،اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گرد اللہ نور کو حراست میں لے لیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اللہ نور کا تعلق کالعدم تحریک طالبا پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے، اللہ نور آپریشن کے دوران برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔آپریشن میں مختلف ہتھیار، گولیاں، گرینیڈز اور آلات مواصلات برآمد ہوئے ہیں۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں آپریشن کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔آپریشن کے دوران ایم 16 رائفلز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان اسلحہ درہ آدم خیل منتقل کرنے والے کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ سکیورٹی فورسز نے نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشنز مکمل کر لیے ہیں، اس دوران 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔دہشت گردوں نے 2 فروری کی رات نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے تھے جسے فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔

 

Leave a reply