بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے؟ خبر آ گئی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کا عظیم سرمایہ ہیں،

مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

ٹوکیو ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کا عظیم سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح اور بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، سمندر پار پاکستانی بیرون ملک پاکستان کے مفادات کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوکیو میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے جاپان میں پاکستان کے مفادات کے فروغ کیلئے پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر زور دیا اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ جمہوری حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور اس کا سماجی و اقتصادی ایجنڈے کا مقصد لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں معاشی ثمرات پہنچانا ہے،

لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عظیم سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح اور بہتری کیلئے کوشاں ہے اور انہیں قومی ترقی کی کوششوں میں مکمل طور پر شامل کرنے کیلئے پرعزم ہے، اس سلسلہ میں متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، سکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں جامع شراکت داری کا خواہاں ہے،

Comments are closed.