میشڈ پوٹیٹو وِد فش
میشڈ پوٹیٹو کے لیے اجزاء:
ابلے آلو پانچ عدد
مکھن دو کھانے کے چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا۔چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
لہسن چوپڈ ایک چائے کا چمچ
کریم آدھا کپ
پارسلی ایک کھانے کا چمچ
لیموں کے چھلکے باریک کٹے ایک کھانے کا چمچ
فش کے لیے اجزاء:
بون لیس فش ایک کلو
اوریگانو . ایک چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
فش ساس دو کھانے کے چمچ
نمک ۔ایک چائے کا۔چمچ
انڈے کی سفیدی . دو عدد
تیل ۔حسب ضرورت
ترکیب:
مچھلی کو اچھی طرح دھو لیں پھر ایک باول میں اوریگانو لہسن کا۔پیسٹ کالی مرچ فش ساس نمک انڈے کی سفیدی مکس کر کے مچھلی کو اچھی طرح لگا کر ڈیڑھ دو گھنٹوں کے لیے رکھ دیں اس دوران آلو ابال کر چھیل لیں اور میش کر کے مکھن کالی مرچ نمک اور پارسلی ڈال کر مکس کر لیں پھر ایک الگ برتن میں کریم لہسن کالی مرچ اور نمک شامل کر کے مکس کر لیں پھر ڈش میں آلووں کا مکسچر ڈال کر اوپر فرائی کی ہوئی مچھلی رکھ دیں اس کے بعد کریم ڈال دیں اب پارسلی اور باریک کٹے لیموں کے چھلکے سے گارنش کر کے سرو کریں