فارن فنڈنگ کیس۔ سینیٹر رحمان ملک الیکشن کمیشن کے باہر پہنچ گئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فارن فنڈنگ کیس میں جلد فیصلہ کرنے کی اپیل ہے،
الیکشن کمیشن جتنا فیصلہ کریں گے قوم اتنی ہی جلدی بہتری کی طرف جائے گی، اگر سیاسی خلفشار جاری رہی تو جمہوریت کا مستقبل ٹھیک نہیں دیکھتا

تمام ثبوت دستاویزات الیکشن کمیشن کے سامنے ہے دیکھتے ہیں کیا فیصلہ کرتے ہیں، این آر او کی سیاست سے نکلنا ہوگا، این آر او کا کوئی وجود نہیں، ہم قومی معاملات پر ہمیں دوستی کرنی ہوگی، قومی معاملات پر حکومت اور اپوزیشن کو ایک ہونا ہوگا، یاد رکھیں وہ دن دور نہیں جب سب پچھتائیں گے اس معاملے پرتب کھ ہاتھ نہیں آئے گا

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست مدینہ کاخواب دکھایاگیالیکن جب قوم صبح اٹھی تومنہ کوفےکی طرف تھا،

باغی ٹی وی : سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت منتخب نہیں۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کوقوم پرمسلط کیاگیاہے جبکہ 8اگست2018کواسی جگہ پرمظاہرہ کرکےالیکشن 2018کومستردکیاتھا۔

سربراہ پی ڈی ایم نے یہ بھی کہا کہ ریاست مدینہ کاخواب دکھایاگیالیکن جب قوم صبح اٹھی تومنہ کوفےکی طرف تھا اور جب آپ کےپاس ایجنڈانہیں تھاتواقتدارمیں کیوں آئے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منائیں گے جبکہ 5فروری کو راولپنڈی لیاقت باغ میں مظاہرہ بھی ہوگا۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ نوازشریف کو صرف اقامے اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر برطرف کیا گیا جبکہ مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ممالک سے ہنڈی کے ذریعے پیسہ لیا گیا جبکہ انہوں نےاسرائیلی اور بھارتی پیسوں سےالیکشن لڑالیکن کوئی بھی مولوی بھارت اوراسرائیل سےآیاہواپیسہ لینےکیلئےتیارنہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخواکےکسی مولوی نےان کےپیسےکوقبول نہیں کیا جبکہ خیبرپختونخواکےآئمہ کیلئے ماہانہ10 ہزار روپےکااعلان کیاگیا۔

Shares: