وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ کیس کا مکمل فیصلہ جلد از جلد سنائے.
وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا: میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ تحریک انصاف کا غیر ملکی فنڈنگ کیس پر طویل التواء کا فیصلہ جلد سنائے۔
I urge the Election Commission of Pakistan to announce long-delayed judgment on PTI foreign funding case. For long has Imran Niazi been given a free pass despite his repeated & shameless attacks on state institutions. Impunity given to him has hurt the country.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 19, 2022
ان کا مزید کہنا تھا: ریاستی اداروں پر بار بار بے شرمانہ حملوں کے باوجود عمران نیازی کو طویل عرصے سے مفت پاس کیوں دیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا: عمران نیازی کو دیے جانے والے استثنیٰ نے ملک و قوم کو نقصان پہنچایا ہے۔
وزیر اعظم کے بیان پر تحریک انصاف کے مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ میں بھی الیکشن کمیشن سے استدعا کرتا کہ وہ جتنا جلدی ممکن ہوسکے مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ پیش کرے.
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے کہا: الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ بھی ساتھ کرے.








