اسلام آباد :پاکستان پراللہ کا احسان:5 ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں 12.3فیصد اضافہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پراللہ کے احسانات جاری ہیں ،جہاں ایک طرف ترقی یافتہ ممالک ،کم آبادی اور زیادہ وسائل کےباوجود ابھی تک کورونا کی تباہ کاریوں سے باہرنہیں نکل سکے وہاں دوسری طرف زیادہ آبادی اورکم وسائل والا پاکستان کورونا وبا سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے

یہ وجہ ہے کہ جہاں دنیا کی معیشتیں سکڑ رہی ہیں وہاں پاکستانی معیدشت بہتر ہورہی ہے ،ادھر اسی حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2021-22ء کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں بارہ اعشاریہ تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سات سو اٹھانوے ملین ڈالر ہوگئی ہے جو نومبر میں ایک سو چھتیس ملین ڈالر تھی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ نومبر 2020 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چالیس ملین ڈالر کا اخراج دیکھا گیا ہے جبکہ ابتدائی پانچ ماہ میں مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری میں تہتر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی بینک نے یہ بھی بتایا کہ مالی سال 2021-22ء کے پانچ ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری چار سو چھپن ملین ڈالر رہی جبکہ اسٹاک مارکیٹ سے دو سو تریسٹھ ملین ڈالر کا اخراج ہوا۔

موجودہ حکومت کے حامیوں کا کہنا ہے کہ محض پانچ ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

Shares: