بیجنگ: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آج بیجنگ میں پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے پورٹل “کا افتتاح کیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں “پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے” پورٹل “کا افتتاح کردیا، اس موقع پر چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ” پورٹل” کا مقصد پاکستانی طلباء اور چینی ماہرین کے مابین تکنیکی روابط کا فروغ ہے، یہ پورٹل، پاکستانی طلباء اور چین میں پیشہ ورانہ کمیونٹی کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

وزیر اعظم چینی صدرسے اہم ملاقات کے بعد واپس وطن روانہ ہوچکے

وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ پورٹل جدید تحقیقی اختراعات اور دریافتوں کے ضمن میں معاونت فراہم کرے گا، یہ پورٹل پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے آج ملاقاتیں کی تھیں بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم نے آج کا دن بھی مصروف گزارا، وہ پہلے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے تمام ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شریک ہوئے تھے-

وزیراعظم عمران خان سےچینی وزیراعظم،قطری امیر، مصری اورازبک صدرسمیت عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں

فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ چین نے ایک بار پھر کشمیر کے معاملے میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کرائی جبکہ عالمی برادری بھی ہمارے موجودہ مؤقف کی بھرپور حمایت کررہی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے چین کو ہانگ کانگ اور تائیوان میں جاری مسئلے پر پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جبکہ اقتصادی، تجارتی تعلقات، سی پیک، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے پاک چین اسٹریٹجک تعاون، بنیادی دلچسپی کے امور پر حمایت کا اعادہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے انعقاد پر چینی ہم منصب کو مبارک باد بھی پیش کی۔

ٹانک:سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبارہلاک

Shares: