لاہور:وزیرخارجہ ٹویٹرکی طرف سے بھارتی ایما پردھمکیوں کا نوٹس لیں:باغی ٹی وی کا شاہ محمود قریشی کوخط ،اطلاعات کے مطابق باغی ٹی وی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کوایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ حکومت ٹویٹرکی بھارت کے ایما پرمعروف میڈیا چینل باغی ٹی وی کا ٹویٹراکاونٹ بلاک کرنے کی دھمکیوں کا نوٹس لے
اس خط میں کہا گیا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ باغی ٹی وی نے ہمیشہ درست رپورٹنگ کی اورمنفی رویوں کی حوصلہ شکنی کی
باغی ٹی وی نے ہمیشہ ایمانداری اوربنیادی حقوق کےلیے کام کیا اورمعاشرے میں امن وبھائی چارے کے فروغ کے لے کام کیا یہ وجہ ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھرسے تمام مذاہب اورتمام طبقات کے لوگ اس کو پسند کرتے ہیں
اس خط میں شاہ محمود قریشی سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیرخارجہ ٹویٹرانتظامیہ سے ٹویٹرکی جانبداری کا معاملہ اٹھائیں اوراس بنیاد پرباغی ٹی وی کے دئیے گئے نوٹس کا معاملہ بھی اٹھائیں
دوسری طرف ان پاکستانی اہم شخصیات سمیت دنیا بھرسے صارفین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹویٹرجیسے عالمی پلیٹ فارم کی بھارتی نوازی کا نوٹس لے اورمعاملہ عالمی سطح پراٹھائے
باغی ٹی وی کے لاکھوں چاہنے والوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت باغی ٹی وی کے اکاونٹ کوبھارتی ایما پرٹویٹر کی طرف سے بلاک کرنے کا معاملہ بھی ٹویٹرانتظامیہ پراٹھائے
دوسری طرف یہ بھی ٹویٹرکی طرف سے کشمیریوں ، سکھوں ،دلتوں اوردیگربھارتی مظلوم طبقات کی آوازاٹھانے والے ٹویٹراکاونٹ بند ہونے کی کئی سالوں سے کوششوں کو بھی سامنے لایا جارہا ہے اورثبوت کے طورپرپیش کیا جارہا ہے