وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات

نیویارک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ادھر اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے دو طرفہ ملاقات کی ہے ۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ میں منعقدہ "گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن” میں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں۔

یہ اجلاس علاقائی طور پر متنوع ممالک کے گروپ کو اکٹھا کرے گا جن میں خوراک کی عدم تحفظ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اور اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔وزیر خارجہ کل "بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی – تنازعات اور خوراک کی سلامتی” پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کھلی بحث بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت میں ملاقات کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ پاکستان اورامریکا کی درمیان مضبوط تجارت اوراقتصادی تعاون پربات ہوگی۔ علاقائی سکیورٹی پرگفتگوبھی ملاقات میں شامل ہے، پاکستان جی 77 کی سربراہی کررہا ہے، اس سے بھی بہترتعلقات کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اوربلاول کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے، بلاول سے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہےجسے پوری دنیاکو سامنا ہے۔

Comments are closed.