مزید دیکھیں

مقبول

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اپوزیشن کے احتجاج پر حکومتی حکمت عملی تیار

پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا...

واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ ایڈمن کو گولی مار دی گئی

پشاور کے نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں...

پہچان پاکستان نے سجائی ادبی ایوارڈز کی محفل

لاہور، پاکستان کا ثقافتی دارالحکومت، ہمیشہ سے ادبی...

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک دن میں تباہ

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک ہی دن میں...

فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو مسئلہ یہ ہے کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی میں مدد کیوں کر رہا ہے ،امریکہ کا جب مقصد ہو دوست بن جاتا ہے،فضل الرحمان تو استعفی لینے آئے تھے لیکن خالی ہاتھ گئے،فارن فنڈنگ کیس میں تمام پارٹیوں کا احتساب ہونا چاہیے،میاں صاحب جائیں کھائیں پئیں موج کریں

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدنان واپس آئیں تو ان کا احتساب ہونا چاہیے،پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف باہر جا رہا ہے،دوردور تک الیکشن نہیں دیکھ رہا،چیئرمین نیب نےاچھی بات کی کہ احتساب سب کاہوناچاہیے،تحریک انصاف سرخرو اور 2پارٹیاں پھنس جائیں گی، میں کہہ رہا تھا نوازشریف کو جانے دیں،آصف زرداری کے خلاف5کیسز میں پلی بارگین ہوچکی ہے

فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ حکومت میں جو کرپٹ ہوگا اس کو ڈبل سزا ہوگی،عمران خان نے کسی کو این آر او نہیں دیا، مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی، کہا تھا نواز شریف کو جانے دیں، لندن میں کفن سے منہ نکالیں گے، دوسرا بھی جانا چاہتا ہے تو اس کو بھی جانے دیں، وزیراعظم نہ گئے تو شیخ رشید دورہ کشمیر پر جائے گا، بھارت پاکستان کی سرحدوں کو نہیں چھیڑ سکتا، نیست و نابود ہو جائے گا۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا،پاکستان کو اندرونی طورپر نقصان ہوگا،نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ صاحب ہوں گے،عمران خان جلد مہنگائی پر قابو پالیں گے،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan