14 دنوں میں فارم 45 اپلوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

0
114
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ: انتخابات کے بعد 14 دنوں میں فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹسسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،متحدہ وحدت المسلمین کی جانب سے وکلاء ایمان زینب مزاری عدالت پیش ہوئی ،عدالت نے درخواست گزار و سربراہ ایم ڈبلیو ایم راجہ علامہ ناصر عباس کو بیٹھنے کی ہدایت کر دی، ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق 14 دنوں میں انتخابی نتائج کے فارمز ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے ہوتے ہیں،الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق صرف فارمز نہیں بلکہ تمام متعلقہ دستاویزات کو اپلوڈ کرنا ہوتا ہے، 8 فروری کو انتخابات ہونے مگر ابھی تک متعلقہ دستاویزات اپلوڈ نہیں کئیے گئے، الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز کسی حد تک فارم 45 اپلوڈ کئیے اور پھر ہٹا دئیے، عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے فارم 45،46،48 اور 49 جاری کئے ہیں،الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں کے فارمز جاری کئے ہیں،الیکشن کمیشن نے حلقہ وائز فارمز ویب سائٹ پرجاری کئے ہیں ،الیکشن ایکٹ الیکشن کمیشن کو پابند کرتا ہے کہ وہ 14دن کے اندر تمام فارم 45 ویب سائٹ پر ڈالے گا لیکن الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی اور فارم 45 عام انتخابات کے ایک ماہ بعد ویب سائٹ پر ڈالے

الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر فیصلے نہیں دینے، ثبوت دیں چیف الیکشن کمشنر

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

Leave a reply