فارم 45 جمع نہ کروانے پر ن لیگی اراکین کو جرمانہ

election

اسلام آباد کے تین حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کی پٹیشنز پر سماعت ہوئی

الیکشن ٹریبیونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون میں لکھا ہے کہ سات دن سے زیادہ کی تاریخ نہیں دی جا سکتی ،روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے 180 دن کے اندر اندر فیصلہ کرنا ہے،قانون کہتا ہے کہ اگر جیتنے والا امیدوار تاخیر کی کوششیں کرتا ہے تو اسے شوکاز کرکے پندرہ دن میں اس کی رکنیت معطل کی جا سکتی ہے،یہ الیکشن ٹریبیونل کے کام کرنے کا بنیادی اصول ہے، کیا کسی کو اس پر اعتراض ہے؟

ن لیگی امیدواروں کے وکیل نے کہا کہ 19 فروری کو نوٹیفکیشن ہوا ،3 اپریل کو پیٹیشن دائر ہوئی ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بغیر وکالت نامے کے بات کرنے والے طارق فضل چوہدری کے وکیل کو بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ جب تک آپ کا وکالت نامہ نہیں آتا ،آپ بات نہیں کر سکتے ،

اسلام آباد کے الیکشن ٹریبیونل نے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں سے دوبارہ بیانِ حلفی طلب کر لیے،

الیکشن ٹریبونل میں سماعت کے موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کمرہ عدالت میں موجود تھے،عامر مغل کے حلقے کے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس طارق محمود جہانگیری نے باقی تمام وکلا کو بیٹھنے کی ہدایت کی،الیکشن کمیشن کے وکیل نے اسلام آباد الیکشن ٹریبونل کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ ” الیکشن پٹیشنز کے پہلے قابل سماعت ہونا دیکھ لیں کیونکہ لاہور میں 50 فیصد الیکشن پٹیشنز قابل سماعت نا ہونے پر مسترد ہو چکی ہیں ".جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سے تینوں پٹیشنز کی روزانہ سماعت ہوگی لیکن ہر حلقے کی الگ الگ سماعت ہوگی ،عامر مغل کے حلقے کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی گئی

راجہ خرم نواز کو اویجنل فارم 45 جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا، الیکشن ٹربیونل نے راجہ خرم نواز کو آخری موقع دے دیا.فارم 45 جمع نہ کرانے پر الیکشن ٹربیونل نے راجہ خرم نواز کو 30 ہزار جرمانہ کر دیا،الیکشن ٹریبیونل نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 کے کامیاب امیدوار راجہ خرم نواز سے فارم 45، 46 اور 47 دوبارہ طلب کر لیے،ٹربیونل نے تین دن میں فارم جمع کروانے کا حکم دے دیا،

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے انجم عقیل کے وکیل کو اعتراضات پر پیٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آپ اپنے اعتراضات تحریری طور پر دے دیں تاکہ فریقین کو نوٹس کرکے جواب لے لیا جائے،

آئندہ سماعت پر ٹریبونل کے آرڈرز پر عمل نا ہوا تو ممبرشپ معطلی کے لیے شوکاز کریں گے،جسٹس طارق محمود جہانگیری
طارق فضل چوہدری کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ قانون کے مطابق کارروائی چلے گی ،سماعت پرسوں کے لیے رکھ دی گئی،فارم 45,46 اور 47 جمع نہ کرانے پر طارق فضل چوہدری کو 20 ہزار جرمانہ کردیا گیا،طارق فضل چوہدری روسٹرم پر آ گئے ،اور جواب جمع کرانے کے لیے جمعے تک کا وقت مانگ لیا کہا،پرسوں تک جواب جمع کرانا مشکل ہے ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر ٹریبونل کے آرڈرز پر عمل نا ہوا تو ممبرشپ معطلی کے لیے شوکاز کریں گے

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

Comments are closed.