تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہماری استدعا ہے کہ متعلقہ آر او کو فارم 45 سمیت طلب کیا جائے
دھاندلی سے متعلق سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی،سماعت کے آغاز میں وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فارم 45، 47، 48 کی چھان بین کی جائے،لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ امیدوار کی موجودگی میں فارم 47 تیار کیا جائے، ہائی کورٹ کے آرڈر کے باوجود سلمان اکرم راجہ کو نہیں بلایا گیا اور فارم تیار کیا گیا،وکیل نے کہا کہ آپ اوریجنل فارم منگوالیں، بہت کچھ آپ کو سمجھ آجائے گا، میری استدعا ہے فارم 45 منگوالیں،فارم 45 ہمارے پاس ہیں، ان کے مطابق نتائج بہت مختلف ہیں، ہم تو کہہ رہے ہیں فارم 45 عدالت اور الیکشن کمیشن کے سامنے آئیں لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا۔ کمیشن جب بھی بلائے گی حاضر ہوں،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت21 فروری تک ملتوی کر دی۔
این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے
بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب
آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے
آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی
مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف
انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم
آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ
قبل ازیں این اے 128 سے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے ووٹوں کی گنتی میں بیٹھنے کی اجازت نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا تا ہم لاہور ہائیکورٹ نے آر او سے رجوع کر نے کی ہدایت کر دی، عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی،سلمان اکرم راجہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ریٹرنگ آفیسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا. درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ این اے 128 سے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ رہا ہوں ،الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابی نتائج میں امیدوار کی موجودگی ضروری ہوتی ہے،ریٹرنگ آفیسر نے ووٹوں کی گنتی کے عمل سے باہر کر دیا ہے، عدالت ریٹرنگ آفیسر کو امیدوار کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کرنے کا حکم دے،








