لاہور:ڈیجٹل دنیا میں بڑا نام رکھنے والے باغی ٹی وی کے ساتھ اب پاکستان کی بڑی بڑی شخصیات منسلک ہورہی ہیں،اس سلسلے میں باغی ٹی وی کے ساتھ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا گروپ باغی ٹی وی میں بطور تجزیہ کار شمولیت اختیار کر لی ہے۔
اس اہم موقع پرباغی ٹی وی اپنے پلیٹ فارم پر تجزیہ کار کے طور پر علاؤالدین مری کا خیر مقدم کرتا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔
باغی ٹی وی کو بلوچستان کی آواز کو مین اسٹریم میڈیا میں شامل کرنے کے لیے بلوچستان کی اہم شخصیت کواپنی ٹیم کا حصہ بنانے پرفخرہے
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معزز تجزیہ کار باغی ٹی وی کے پروگراموں میں دکھائی دیں گے اور اپنے ٹیلی ویژن کے ناظرین اور ڈیجیٹل سامعین کے لیے صوبے کے دیرینہ مسائل کو اجاگر کریں گے۔اور اس کے ساتھ ساتھ ماہرین اوردیگراسٹیک ہولڈرز کو بھی صونے کی ترقی کے لیے اپنے پروگرام کا حصہ بنائیں گے
باغی ٹی وی ہرممکن کوریج اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک ڈیجیٹل میڈیا سامعین کی موجودگی کے ذریعے بلوچستان کے مسائل اور ان کے ممکنہ حل کو اب عوام کی بڑی حد تک پہنچایا جائے گا۔یاد رہے کہ علاؤالدین مری نے 8 جون 2018 سے 19 اگست 2018 تک بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کیا۔