کراچی :پاکستان میں کرکٹ کی دنیا کے ایک نامورکھلاڑی پاکستانی سٹار پاکستان ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کو کشمیر پریمئر لیگ کا ڈائریکٹر آپریشنز مقرر کردیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق کشمیر پریمئر لیگ کے صدرعارف ملک نے سابق کپتان راشد لطیف کو کشمیر پریمئر لیگ کا ڈائریکٹر آپریشنز مقرر کیا ہے۔
Former Captain, Rashid Latif appointed as the Director Cricket Operations of Kashmir Premier League.
"We Wholeheartedly Welcome Aboard Mr. Rashid Latif" #KPllove #KPL2022 #kplseason2 #KheloAazadiSe pic.twitter.com/xCrPuF5wsR— Kashmir Premier League (@kpl_20) May 9, 2022
اس حوالے سے راشد لطیف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کرکٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے بروقت تیار ہیں جبکہ پچھلے سال بھی کشمیر پریمئر لیگ کامیاب رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ٹیلنٹ کو کشمیر پریمئر لیگ میں شامل کیا جائے گا جبکہ پاکستان اورکشمیر میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف 37 ٹیسٹ اور166 ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ وہ افغانستان کی قومی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔
علاوہ ازیں راشد لطیف کو کئی نامورکھلاڑی متعارف کروانے کا بھی اعزاز حاصل ہے جبکہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو بھی انہوں نے ہی متعارف کروایا تھا۔
ادھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق پاکستانی کرکٹر منصور اختر کو فکسنگ الزامات سے کلیئر کردیا۔اکتوبر دوہزار انیس میں گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے منصور اختر پر فکسنگ کے لیے اپروچ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سینئر منیجر سٹیو رچرڈسن کی جانب سے منصور اختر کو لکھے گئے خط میں واضح کیاگیاکہ ان پر فکسنگ کا کوئی چارج نہیں لگایا جارہا۔ الزامات کے حوالے سے جاری تفتیش کو ختم کردیاگیاتاہم اگر مستقبل میں اس حوالے سے کوئی نئے شواہد سامنے آئے تو دوبارہ اس کیس کو کھولا جاسکتاہے۔
امریکہ میں مقیم منصور اختر اس ٹیم کے ساتھ منسلک تھے جس کی طرف سے عمر اکمل نے حصہ لیا تھا، عمر اکمل نے پی سی بی اور آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا کہ منصور اختر کی جانب سے انہیں میچز کے دوران فکسنگ پر اکسایا گیا تھا۔