مزید دیکھیں

مقبول

8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے 20 سال بعد دو افراد کی لاشیں برآمد

پاکستان کے شمالی علاقوں میں 8 اکتوبر 2005 کو...

پنوعاقل: معصوم سید عابد شاہ کی بازیابی کے لیے 14ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری

میرپور ماتھیلو(نامہ نگارمشتاق لغاری) پنوعاقل سے اغوا کیے گئے...

وزیراعظم کا مصر کے غزہ بحالی منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عرب لیگ کی جانب...

سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل مرزا اسلم بیگ سے منسوب آڈیوفیک ہے:آئی ایس پی آر

اسلام آباد:سابق چیف آف آرمی سٹاف (COAS) جنرل مرزا اسلم بیگ (ریٹائرڈ) سے منسوب ایک آڈیو کلپ جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے وہ جعلی ہے۔ یہ ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کی غلط معلومات اور پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا کےپرچلنے والی آڈیو کے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ جعلی آڈیو ہےاورپاک فوج کے جوان اور افسران ایساسوچ بھی نہیں سکتے ، اس لیے اس قسم کی غلط باتوں پرکان نہ دھرا جائے

ادھر سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے فوج کے خلاف خود سے منسوب بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دشمن کی سازش ہے، وہ اپنی فوج کے خلاف بات کرنے کو بداخلاقی تصور کرتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ ان کے حوالے سے فوج اور فوج کی اعلیٰ قیاد ت کے خلاف مذموم اور بیہودہ بیانات سوشل میڈیا پر آ رہے ہیں جن کی وہ مذمت اور تردید کرتے ہیں۔ "فوج میری پہچان ، میری شان ہے، اس کا ایک ایک سپاہی اور افسر میرے لیے قابل احترام ہے، اس فوج کی شان کے خلاف بات کرنا میرے لیے بد اخلاقی تصور ہوگی، اس فوج نے مجھے یہ پہچان دی ہے، جب تک اللہ نے زندگی دی ہے، فوج کی شان میں میرا دل اور دماغ حق بات کہتے رہیں گے۔”

انہوں نے پاکستان کے نوجوانوں کو مخاطب کرکے کہا "میرے بچو، ہماری فوج کے خلاف جو مہم چل رہی ہے وہ ہمارے دشمنوں کی سازش ہے، اس سازش کا حصہ نہ بنو۔”

ادھروفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چیف آف آرمی اسٹاف اور پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم چلانے کے الزام میں 12 اپریل کو لاہور سے شفقت مسعود کو گرفتار کیا تھا جبکہ دو روز کے دوران کراچی، اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں سے سے 12 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔