خیبرپختونخواہ جاگ اٹھاہے:پشاورمیں پاکستان تحریک انصاف کا اجتماع:دنیا عمران خان کے خطاب کی منتظر

0
31

پشاور:حکومت جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا پہلا پاور شو، پی ٹی آئی کا پشاور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ، رنگ روڈ پر میدان لگ گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات، عمران خان اور دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

پشاور میں حکومت جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا پہلا جلسہ ہورہا ہے، شہید بے نظیر گراؤنڈ پر کارکنان کی بڑی تعداد میں آمد، جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبرپختو نخوا سمیت صوبائی و مرکزی قائدین خطاب کریں گے، جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے لیے تین گیٹ بنائے گئے، جن میں ایک وی آئی پیز، ایک گیٹ سے خواتین جبکہ ایک کارکنان کے لیے رکھا گیا ہے۔

پنڈال میں کارکنان کا لہو گرمانے کے لیے ڈی جے بٹ نے پشتو ترانے بھی تیار کیے ، جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جامہ تلاشی کے بعد کارکنان کو پنڈال کی طرف چھوڑا گیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کا کراچی باغ جناح گراؤنڈ میں 16 اپریل کو جلسے کا اعلان، پی ٹی آئی نے متعلقہ اداروں سے اجازت حاصل کرلی۔

صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار کا کہنا تھا کہ اجازت کیلئے درخواست ڈی سی ایسٹ، کمشنر کراچی، آئی جی سندھ، اے آئی جی کراچی، سیکریٹری داخلہ اور مزار قائد کی انتظامیہ کو بھیجی گئی۔درخواست پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کی طرف سے دی گئی۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق چئیرمن پی ٹی آئی عمران خان کراچی میں 16 اپریل کو باغ جناح جلسے سے خطاب کریں گے، کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد جلسے میں شرکت کیلئے پہنچے گی، پی ٹی آئی نے سکیورٹی اداروں سے شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سخت اقدامات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

بلال غفار کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مال و جان کی ذمہ داری کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں جائیں۔

ادھر تحریک انصاف نے 21 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کے لئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کو تحریک انصاف لاہور کے صدر امتیاز شیخ کی جانب سے درخواست دی گئی۔

درخواست کے متن کے مطابق اکیس اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ ہو گا، جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے، جلسے کی اجازت دی جائے۔

Leave a reply