ٹیسٹ کم کئے، بڑھائے تو کتنے مریض سامنے آئیں گے؟ وزیراعلیٰ سندھ نے کیا بڑے خدشے کا اظہار

0
20

ٹیسٹ کم کئے، بڑھائے تو کتنے مریض سامنے آئیں گے؟ وزیراعلیٰ سندھ نے کیا بڑے خدشے کا اظہار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی پاکستان میں تباہ کاری جاری ہے، پاکستان میں کرونا وائرس سے 37 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جبکہ 1258 مریض سامنے آ چکے ہیں

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں عسکری اور سول اداروں کے اعلی حکام، صوبائی وزرائے اعلی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالہ سے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر صحت عذرہ پیچوہو، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینٹر حارث، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری، آئی جی پولیس مشتاق مہر، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کور فائیو کے برگیڈیئر سمیع، سیکریٹری انویسٹمنٹ نجم شاہ، ڈاکٹر باری اور ڈاکٹر فیصل اجلاس میں شریک ہوئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج 783 کیسز میں سے 342 کورونا کے کیسز صوبے بھر میں ہوگئے ہیں،ان میں 273 زائرین جو سکھر اور 7 لاڑکانہ، ایک جیکب آباد، 2 گھوٹکی، 6 نواب شاہ اور ایک دادو میں ہیں، کراچی میں 342 اور حیدرآباد میں 151 کیسز ہیں،یکم اپریل کو سندھ میں 367 کیسز اور کل 2 اپریل کو 40 کیسز سامنے آئے، 438 کیسز مقامی ٹرانسمیشن کے ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر دنیا کو دیکھا جائے تو ہمارے ہاں کورونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے،ہماری ہاں 87 فیصد کیسز بڑھیں ہیں، ہم نے بہت ہی کم ٹیسٹ کئے ہیں،اگر یہ ٹیسٹ بڑھائے جائیں تو شاہد بہت زیادہ کیسز ظاہر ہوں، ہمیں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانا ہوگی اور کورونا کے پھلائو کو کم کرنا ہوگا،

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو کو ہدایت کی ہے کہ تھلیسیمیا کے مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے،

وزیراعلیٰ سندھ نے تھلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تھلیسیمیا کے مریضوں کو وقت پر خون مہیا کیا جائے،مجھے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کی فکر ہے، ان کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے،وزیر صحت نے وزیراعلیٰ سندھ کو بلڈ بینکس کو فوری ہدایت جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی

Leave a reply