اسٹاک ہوم: عراق کے سابق وزیر دفاع کو دھوکہ دہی کے الزام میں سویڈن میں گرفتار کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی : غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عراق کے سابق وزیردفاع نحاح الشمّری کو دھوکے سے فوائد حاصل کرنے کے الزام پر مختصر وقت کے لیے گرفتار کیا گیا، پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق نحاح الشمری کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے ایئرپورٹ پر اترے۔
سابق عراقی وزیردفاع کے بارے میں 2019 میں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے عراق میں اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود سویڈن میں ہاؤسنگ اور بچوں کے لیے مخصوص مراعات حاصل کی تھیں اور ان سے اس بارے میں تفتیش بھی کی گئی تھی۔
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم کی زیر صدارت ہو گا
اے ایف پی کے مطابق حکام نے منگل کو بتایا کہ عراق کے سابق وزیر دفاع، جو دوہری عراقی-سویڈش شہریت رکھتے ہیں، کو سویڈن میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس پر سکینڈے نیوین ملک میں غیر قانونی طور پر فوائد حاصل کرنے کا شبہ ہے۔
پراسیکیوٹر جینس نیلسن نے سویڈش براڈکاسٹر SVT کو بتایا کہ نجاح الشماری تقریباً ڈیڑھ سال سے مطلوب ہے۔ پراسیکیوٹر نے براڈکاسٹر TV4 کو بتایا کہ الشماری کو سویڈن پہنچنے پر سٹاک ہوم ہوائی اڈے سے پیر کے روز گرفتار کیا گیا۔
راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی
سویڈش میڈیا نے اس سے قبل کہا تھا کہ الشماری نے بغداد میں رہنے کے باوجود سالہا سال سے بچے اور رہائش کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا،2019 میں، سویڈش نیوز ایجنسی TT نے کہا کہ الشماری، اسٹاک ہوم کے مضافاتی علاقے میں رہنے کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔
سویڈش اخبار ایکسپریسن نے اطلاع دی تھی کہ وہ 2011 میں سویڈن چلا گیا تھا، 2015 میں اسے شہریت ملی تھی اور اس کی اہلیہ سمیت حکام کو مشتبہ فوائد کے فراڈ کی اطلاع دی گئی تھی۔ عراق واپس آنے کے کئی سالوں بعد مبینہ طور پر وہ سماجی ادائیگیوں کا دعویٰ کرتا رہا،سویڈن اور اس کے نورڈک پڑوسی فراخدلی سے سماجی فوائد فراہم کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں-








