بلوچستان میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی

آٹھ کان کنوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے
0
131

ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی، دس کان کن پھنس گئے۔

باغی ٹی وی : ریسکیو آپریشن کے دوران دو کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی، کان بیٹھنے کا واقعہ ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں پیش آیا،ریسکیو آپریشن کے دوران جن دو کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں، ان لاشوں کی شناخت عبدالغفوراور صبور کے نام سے ہوئی، آٹھ کان کنوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے ہدایت کی ہے کہ پی ڈی ایم اے اورانتظامیہ ریسکیو آپریشن تیز کریں، انہوں نے کہا کہ ریسکیو کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ریسکیو آپریشن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعظم کے سی پیک بارے مثبت ریمارکس،چین کا بھی خیر مقدم

آرمی چیف کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

کوئٹہ : بجلی کی تاریں چوری کرنیوالے 3 افراد گرفتار،1 کروڑ سے زائد کا سامان …

Leave a reply