مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی جائے،اسٹیٹ بنک کا ڈیٹا، خفیہ اکاونٹس، بیرون ملک سے اربوں کھربوں روپے کی غیرقانونی رقوم کی تفصیلات جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے.
شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی
وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حقائق جانناقوم کا حق ہے،مقدمے کی سماعت اوپن ہونی چاہیے،نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں توعمران خان کیوں نہیں؟،پارٹی کےاکاؤنٹس خفیہ کیوں رکھےگئے اگرچوری نہیں کی توتلاشی دیں،دوسروں کا1970سےتین نسلوں اورذاتی کاروبارکاحساب مانگا،آپ سے آپ کے بارے میں بھی سوال نہ ہو
تحریک انصاف نے اپنی پارٹی کے بانی رکن کیخلاف دعویٰ دائر کر دیا
احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے اخراجات کے لیے 18بے نامی اکاوَنٹس استعمال کرتے ہیں،دنیا بھر سے رقم چندے کے نام پر اکٹھی کی جاتی ہے ،مسٹرکلین 5سال سے اپنی منی لانڈرنگ چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ،5سال سےعمران خان سے نیازی سروسز کا حساب مانگا جارہا ہے،عمران خان خود کو پارسا سمجھتے ہیں،