وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب

0
48

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ویژن ہے کہ نوازشریف کا اے سی بند کریں گے ،تبدیلی کے دعویدار کہتے ہیں روٹی مہنگی ہوگئی تبدیلی کھاوَ ،ہماری بدقسمتی ہے ہمارا مخالف کم ظرف ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی کا سستا ترین ٹرمینل لگایا،تبدیلی کے دعویدار کہتے ہیں روٹی مہنگی ہوگئی تبدیلی کھاوَ ،پاکستان میں نااہلی اور نالائقی کا دور ہے،کاروباری طبقے کو سالانہ ایک ارب کی چھوٹ دے کر عام عوام پر ٹیکس لگادیا گیا،

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی کیس میں جھوٹا الزام لگایا گیا،ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نے عوام کی خدمت کی،وزیراعظم کا ویژن ہے کہ نوازشریف کا اے سی بند کریں گے،نوازشریف کا مقصد پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہے،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ڈیل کی باتیں وہ لوگ کرتے ہیں جن سے مسلم لیگ ن ٹوٹی نہیں،ان ہتھکنڈوں سے نوازشریف مزید مضبوط ہوگا،مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی،حکومت ہر طرح کی لاقانونیت کرےگی،مسلم لیگ ن والوں کو قید کرکےپاکستان پرڈاکا ڈالاجارہا ہے،ہماری بدقسمتی ہے ہمارا مخالف کم ظرف ہے .

90 روز کا ریمانڈ دے دیں،عباسی کا مطالبہ، عدالت نے کتنا ریمانڈ دیا؟

نیب راولپنڈی کی ٹیم کا چھاپہ، شاہد خاقان عباسی کیلئے ایک اور مشکل

واضح رہے کہ آج عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی . احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا آخری بار ریمانڈ دے رہا ہوں،احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کیا گیا، نیب نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،

دوران سماعت شاہد خاقان عباسی خود روسٹرم پر آ گئے اور عدالت سے کہا کہ کل جو چیف جسٹس نے کہا بات ساری وہی ہے،یہ سارے سیاسی کیس ہیں، خدشہ ہے یہ مجھ پر جعلی کیس بنا دیں گے، نیب کو کوئی علم ہے نہ ہی کوئی کیس ہے ،

لیگی رہنما مریم اورنگزیب ،خواجہ آصف اورمیاں جاوید لطیف بھی عدالت میں موجود ہیں، انہوں نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے .

 

شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع، آخری بار ریمانڈ دے رہا ہوں، جج

Leave a reply