شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں توسیع، آخری بار ریمانڈ دے رہا ہوں، جج

0
26

عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا آخری بار ریمانڈ دے رہا ہوں،،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی .

 

احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کیا گیا، نیب نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

دوران سماعت شاہد خاقان عباسی خود روسٹرم پر آ گئے اور عدالت سے کہا کہ کل جو چیف جسٹس نے کہا بات ساری وہی ہے،یہ سارے سیاسی کیس ہیں، خدشہ ہے یہ مجھ پر جعلی کیس بنا دیں گے، نیب کو کوئی علم ہے نہ ہی کوئی کیس ہے ،

لیگی رہنما مریم اورنگزیب ،خواجہ آصف اورمیاں جاوید لطیف بھی عدالت میں موجود ہیں، انہوں نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے،

گزشتہ سماعت پر شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر جسمانی ریمانڈ کی مخالفت سے انکارکیا تھا ،صحافی نے شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ عباسی صاحب تر و تازہ ہیں، کیا مزید جسمانی ریمانڈ چاہتے ہیں،جس پر شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ 90 روز کا ریمانڈ دے دیں، بتا چکا ہوں کہ کوئی جرم ہی نہیں کیا،ان کو ریمانڈ لینے دیں، چاہتا ہوں حقیقت دنیا کے سامنے آ جائے، عدالت نے سابق وزیراعظم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا

90 روز کا ریمانڈ دے دیں،عباسی کا مطالبہ، عدالت نے کتنا ریمانڈ دیا؟

نیب راولپنڈی کی ٹیم کا چھاپہ، شاہد خاقان عباسی کیلئے ایک اور مشکل

 

Leave a reply