فوج کے خلاف بیان دینے والوں کی زبانیں کھینچ لینی چاہئیں، مولوی غیاث الدین مبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن

0
40

نارووال (باغی ٹی وی)مسلم لیگ ن کے باغی ممبر صوبائی اسمبلی مولوی غیاث الدین نے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے چند سیاسی پارٹیاں فوج کے خلاف مسلسل زہر اگل رہی ہیں۔ایسے بیان دینے والوں کی زبانیں کھینچ لینی چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے صوبائی ممبر اسمبلی غیاث الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج امن کی ضمانت ہے،جو بھی سیاستدان پاک فوج کے خلاف بیان دے رہے ہیں اس کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے علاقے آئے روز جوان وطن پر جان نثاور کررہے ہیں۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے غلط بیان دیا، اس کی مذمت کرتا ہوں، ایسے بیانات پر کارروائی ہونی چاہیے، پاک فوج کے خلاف بولنے والی زبان کو کھینچ لینا چاہیے۔

ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ان کے بیان سے مخالف قوتوں کو خوشی اور پاکستانی قوم کو اس پر تکلیف ہوئی، یہ سب بیان بازی اپنے ذاتی مقاصد کے لیے کر رہے ہیں ۔ مولوی غیاث الدین نے مطالبہ کیا کہ میاں نوازشریف اور ایاز صادق اپنے بیان کو واپس لے کر قوم سے معذرت کریں۔

Leave a reply