وزیراعظم عمران خان کا ترک صدرکوٹیلیفون، قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارِ افسوس،طیب اردوان نے شکریہ اداکیا

0
54

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا ترک صدرسے ٹیلیفونک رابطہ، قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارِ افسوس،طیب اردوان نے شکریہ اداکیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پشاور میں ہونے والے مدرسہ حملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام دکھ کی گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

 

ٹیلیفونک رابطے کے دوران میں وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان یورپ میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔بڑھتے اسلاموفوبیا کے واقعات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر پر باور کرایا کہ مسلمانوں کے خلاف اس طرح کے واقعات کے خلاف مسلم دنیا کو متحد ہونا ہو گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے رہنما مغربی دنیا کے اپنے ہم منصبوں کو خصوصی عقیدت اور پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تمام مسلمانوں کے ساتھ محبت کے بارے میں آگاہ کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم رہنماؤں کو مسلمانوں کے خلاف نفرت اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیےکردار ادا کرنا ہو گا، مسلمان رہنما مغربی دنیا کے رہنماوں کو مسلمانوں کی پیغمبر اکرم (ص) کے ساتھ محبت کے بارے میں بتائیں، یورپ میں ہولوکاسٹ کے بارے میں ان کے جذبات کا احترام کیا جاتا ہے، مغرب کو مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے۔ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں ایسے اقدامات سے باز رہنا چاہئے۔

 

ٹیلفیونک رابطے کے دوران اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ جلد ملاقات کریں گے، جس میں اسلامو فوبیا سمیت دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دوسری طرف ترک صدر رجب طیب اردوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے زلزلے کے دوران مشکل کی اس گھڑی میں تعزیتی پیغام بھیجے۔ ہم اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a reply