موبی لنک آج بھی ساڑھے چھ کروڑپاکستانیوں کےدل کی دھڑکن ہے،عامرحفیظ ابراہیم چیف ایگزیکٹوآفیسرکی مبشرلقمان سے گفتگو

0
41

لاہور:یہ ماننا پڑے گا کہ موبی لنک آج بھی پاکستانیوں کےدل کی دھڑکن ہے،عامرحفیظ ابراہیم چیف ایگزیکٹوآفیسر ،اطلاعات کے مطابق موبی لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعامرحفیظ ابراہیم نے معروف صحافی مبشرلقمان کے ساتھ اہک اہم نشست کی اوربڑے سوالوں کے بڑے جوابات دئیے

عامر حفیظ ابراہیم نے بتایا کہ جاز جسے پہلے موبی لنک کے نام سے یاد کیا جاتا تھا آج ساڑے چھ کروڑ پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن بن گئی ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشکلات آتی رہتی ہیں لیکن ان مشکلات سے کام نہیں رک جاتے، ان کا کہنا تھا کہ 25 ارب روپے کا ٹیکس نادہندگانی کا نوٹس ملا ہےلیکن اس میں اصل میں جمع تفریق کا حساب غلط کیا گیا ہے

 

 

مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بڑے اداروں پرایسے حالات آتے رہتے ہیں ،پچھلے 26 سالوں سے خدمت کا یہ سفر جاری ہے اگلے 26 سال بھی خدمت کرتے رہیں گے

عامر حفیظ کہتے ہیں کہ لاکھوں کی تعداد میں پاکستانیوں کا روزگارجاز سے وابستہ ہے ، امید ہے بہت جلد مسئلہ حل ہوجائے گا

عامر حفیظ کہتے ہیں کہ جاز والے جہاں لاکھوں لوگوں کے روزگار کا سبب بنے ہوئے ہیں وہاں وہ پاکستان کو بہت بڑا ریونیو بھی دیتے ہیں

عامر حفیظ ابراہیم نے مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں بہت خوبصورت بات کہی اورکہا کہ جاز نے پچھلے چھ سالوں میں حکومت کو379 ارب روپے حکومت کو دیئے ہیں‌

عامر حفیظ ابراہیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جازایک بہت بڑا بزنس ٹائیکون ہے اورجاز کا اپنی عوام سے وعدہ ہےکہ بہترین سروس فراہم کریں لیکن بعض اوقات کمی بیشی ہوجاتی ہے لیکن سفر بہر کیف کامیابی کی طرف جاری ہے

سنیر صحافی مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں عامر حفیظ کہتے ہیں کہ یہ بات تو درست ہے کہ کسٹمرکوشکایت رہتی ہے لیکن دوسری طرف جاز بھی خدمت کے جزبے کے ساتھ بہترین سروس فراہم کرنے کی جہدوجہد کررہا ہے

عامر حفیظ نے کہا کہ یہ انٹرنیٹ کا دورہے اورموبی لنک پاکستان میں اس حوالے سے کام کررہا ہے

عامر حفیظ نے یہ بتا کرحیران کردیا کہ پاکستان میں ایک کروڑ افراد جاز کیش استعمال کرتے ہیں اورہوسکتا ہےکہ اگلے سال حبیب بینک سے سبقت لے جائیں

انہوں نے انکشاف کیا کہ جازکیش کی ملک بھر میں 90 ہزار برانچز ہیں

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ جازٹی وی میں دو ملین کسٹمرز ہیں ، جبکہ میوزک میں گئے ہیں ایک ملین کسٹمر ہیں

Leave a reply