وزیراعظم کے متبادل چارناموں پرغورشروع ہوگیا

0
45

ٹوکیو:وزیراعظم کے متبادل چارناموں پرغورشروع ہوگیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے متبادل اب تک چار امیدواروں کے نام زیر غور ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے استعفے کے بعد حکمراں جماعت ایل ڈی پی کے اندر سے ہی وزارتِ عظمیٰ کیلئے کسی کا انتخاب کیا جائے گا جس کے لئے 14 ستمبر کو ووٹنگ ہو گی۔

جاپان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے شنزو آبے نے جمعہ کوطبیعت ناساز ہونےکے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی جاپانی وزیراعظم کی خدمات کو سراہا اوران کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں‌،ادھر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شنزو آبے کو جاپان کی تاریخ کا عظیم وزیرِ اعظم قرار دیا تھا۔وہائٹ ہاؤس کے مطابق شنزو آبے کے استعفے کے بعد صدر ٹرمپ نے ان سے ٹیلی فون پر بات کی تھی۔ اس موقع پر ٹرمپ نے شنزو آبے کی کارکردگیوں کی تعریف کی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابقنئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کیلئے سابق وزیرِ دفاع شگرو اشیبا، کابینہ کے چیف سیکریٹری یوشی ہائیڈ سوگا اور موجودہ وزیرِ دفاع تارو کونو کا نام گردش ہے۔وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل یوشی ہائیڈ سوگا سینئر ترین حکومتی ترجمان ہیں

Leave a reply