فرائض سے غفلت برتنے پرکوئی معافی نہیں دی جائے گی، سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب

سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ کا تونسہ کا اچانک دورہ 15 جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا ہے، ترقیاتی کاموں میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سب انجینئر مظہر کو معطل کر دیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ فرائض سے غفلت برتنے پر ایکسئین لیتے ہوئے خالد گجر اور ایس ڈی او خالد لغاری کو بھی غیر تسلی بخش کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، 30 ستمبر تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں.

اُنھوں نے منگرٹھہ ، شرقی ، غربی اور دیگر علاقوں کے دورہ کے موقع پر کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی، ٹف ٹائلز، سیوریج اور صاف پانی کی سکیموں پر رواں مالی سال میں جلد از جلد ٹینڈرز لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، فرائض سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام آفیسران فیلڈ وزٹس کو یقینی بنائیں، جنوبی پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس پر دن رات محنت کر رہے ہیں، تونسہ میں بیوٹیفکیشن ، سیوریج، ٹف ٹائلز، سٹریٹس لائیٹس اور پارکوں پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اور ان کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے.

Comments are closed.