لیبر ڈے،فرانس میں پرتشدد احتجاج،108 زخمی، سینکڑوں گرفتار

0
41
franc

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن دنیا بھر میں منایا جاتا ہے

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر فرانس میں ریلیاں احتجاج میں بدل گئیں، جس کے نتیجے میں مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم ہوا ، خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں یکم مئی لیبر ڈے کے موقع پر ملازمین نے احتجاج کیا، پینشن اصلاحات کے خلاف فرانس میں ہونے والی ریلیاں پرتشدد احتجاج میں بدلیں ، اس دوران 108 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پر تشدد احتجاج کرنے والے مظاہرین میں سے پولیس نے 300 کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا. اس دوران مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی

فرانس بھر میں مظاہرین کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں،لیبر ڈے کے موقع پر ہزاروں افراد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پنشن اصلاحات کے خلاف اپنا غصہ نکالنے کے لیے یوم مزدور پر سڑکوں پر نکل آئے .فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق فرانس بھر میں تقریباً 7 لاکھ 80 ہزار لوگوں نے احتجاج کیا اور اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا،

پنشن اصلاحات کے حوالہ سے فرانس کے خلاف احتجاج اور جھڑپوں کے باوجود فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گزشتہ ماہ ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 کرنے کے قانون پر دستخط کردیے تھے ،

راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی، صدر کا وزیر اعظم کو خط میں شکوہ
عمران خان کا افغان بچیوں کی تعلیم پر پابندی بارے طالبان کی مذمت کرنے سے انکار
قومی اسمبلی؛ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایل سیز کھولنے کی سفارش کر دی

Leave a reply