راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا

0
59
rahul

بھارت کی سابق حکمران اور موجودہ اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا ہے،

بھارتی پارلیمنٹ نے بھارتی عدالت کی جانب سے ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دینے کے فیصلے کے بعد راہول گاندھی کو نااہل قرار دیا ہے ،واضح رہے کہ گزشتہ روز راہول گاندھی کو سزا بھارتی وزیراعظم مودی کے علاقے گجرات کی مقامی عدالت نے سنائی، عدالت نے راہول گاندھی کو 2019 کے ایک ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنایا اور کانگریس رہنما راہول گاندھی کو دو برس قید کی سزا سنائی،راہول گاندھی نے مودی سرنیم سے متعلق بیان دیا تھا جس پر انکے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا

عدالت نے جب کیس کا فیصلہ سنایا تو راہول گاندھی عدالت کے اندر موجود تھے، عدالت نے راہول کو سزا سنانے کے تھوڑی دیر بعد ہی سزا کو معطل کر دیا اور 30 یوم کے لئے راہول گاندھی کی ضمانت منظور کر لی اور انہیں اپیل کا حق دے دیا،

چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت

چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا

سرد موسم ،لداخ میں بھارتی فوج مشکل میں،بھارتی فوجی حکام نے چین کے آگے ہاتھ جوڑ دیئے

Leave a reply