فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے سے متعلق کیس،عدالت کا حکم آ گیا

0
41
islamabad high court

فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے سے متعلق کیس،عدالت کا حکم آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 28 اکتوبر کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے 9 دسمبر کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی

گزشتہ سماعت پر جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار وکیل نے کہا کہ فرانس کے خاکے شائع کرنے پرمسلم ممالک نے احتجاج کیا ہے،جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے مذمت توکی ہے،فرانسیسی سفیرکو بھی بلایا ہے،قومی اسمبلی سے قرارداد بھی پاس ہوئی ہے،پارلیمنٹ سے قراردادکا آنابھی عوام کی ترجمانی ہے،

شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان نے طارق اسد ایڈووکیٹ کے ذریعے پٹیشن دائر کی گئی ،پٹیشن میں وفاق پاکستان کو بذریعہ وفاقی سیکریٹری خارجہ،وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کو حکم دے کہ وہ فرانس کے سفیر کو طلب کرکے اس بات پر مجبور کرے کہ فرانس کی حکومت ناصرف گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر معافی مانگنے بلکہ چارلی ہیبڈو میگزین کو بھی آئندہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے روکے،عدالت وفاقی حکومت کو فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا بھی حکم دے

عدالت سے استدعا کی گئی ہے عدالت وفاقی حکومت کو سرکاری طور پر فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا بھی حکم دے ،عدالت وفاقی حکومت کو توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کو عالمی سطح پر جرم قرار دلوا کر اس کی کم سے کم سزاء عمر قید کے لئے قانون سازی کے متعلق اقدامات کرنے کا بھی حکم دے ،پہلی دفعہ حکومتی سطح پر فرانس کی حکومت نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی سرپرستی کی،پاکستان کی حکومت نے فرانس میں سرکاری سطح پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کوئی مؤثر قدم تاحال نہیں اٹھایا،وزیراعظم عمران خان نے فرانس میں سرکاری سطح پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ٹوئٹ کے ذریعے صرف مذمت ہی پر اکتفاء کیا،پاکستانی حکومت نے تاحال فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرنے کی بھی زحمت نہیں کی

وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ

فرانس کے اسلام مخالف بیان پر پاکستان کا بڑا فیصلہ، وزیر خارجہ نے بتا دیا

فرانس کی اسلام دشمنی،پنجاب اور کے پی اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع

پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ

گستاخانہ خاکوں اورفرانسیسی صدر کے معاملے پر پاکستان کا فرانس سے شدید احتجاج

پاکستان پہلا ملک جس نے فرانسیسی سفیرکو طلب کیا، گساخانہ خاکوں کا مسئلہ کہاں کہاں اٹھائیں گے، طاہر اشرفی نے بتا دیا

گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ سراج الحق کا سینیٹ میں بڑا مطالبہ

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فرانس میں سرکاری سطح پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت انتہائی حساس اور سنجیدہ معاملہ ہے،مگر اس معاملے میں حکومت پاکستان کا روئیہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے،اس حساس ترین معاملے میں حکومت پاکستان کی غفلت اور غیر ذمہ دارانہ کردار کی وجہ سے عوام میں اشتعال پیداء ہو رہا ہے

Leave a reply