یونیورسٹی میں گندے انڈے بیٹھے ہیں، تمام کو جیل بھیج کرکمیشن بنائیں گے،عدالت کا بڑا حکم

0
45
lahore high court

یونیورسٹی میں گندے انڈے بیٹھے ہیں، تمام کو جیل بھیج کرکمیشن بنائیں گے،عدالت کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے نئے ممبران پنجاب بار کونسل کی ڈگریوں کیمرحلہ وار تصدیق کرانے کی ہدایت کر دی

عدالتنے وائس چانسلر کو ذاتی طور پر وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے اوررپورٹ دینے کا حکم دے دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈگریوں کی بابت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے ڈگری معاملہ میں چالاکی دکھائی تو وی سی اور رجسٹرار کو نہیں چھوڑیں گے،جس نے عدالت میں غلط رپورٹ دی تھی انکو نہیں چھوڑیں گے ،یونیورسٹی حکام نے عدالت کا تماشا بنا رکھا ہے،جعلی ڈگریاں کس طرح منسوخ ہوں گی؟

وکیل یونیورسٹی نے عدالت میں کہا کہ ڈگریوں کی منسوخی سے متعلق 8دسمبر کو اجلاس میں فیصلہ کریں گے، عدالت نے کہا کہ تمام ممبران پنجاب بار کو نسل کی ڈگریاں چیک کریں اگر یونیورسٹی حکام نے اپنی اصلاح نہ کی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی،پیش کردہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یونیورسٹی میں جرائم پیشہ افراد بیٹھے ہوئے ہیں، یونیورسٹی میں گندے انڈے بیٹھے ہیں، میں تمام کو جیل بھیج کر کمیشن بنائیں گے

لاہورہائیکورٹ نے نئے ممبران پنجاب بار کونسل کی ڈگریوں کی مرحلہ وار تصدیق کرانے کی ہدایت کر دی

Leave a reply